|
 این ٹی سی موبائل براڈ بینڈ
|
این ٹی سی نے موبائل براڈ بینڈ کے لیے اپنے صارفین کے موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف آپریٹرز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ این ٹی سی کے صارفین متعدد اختیارات کے ساتھ ڈونگل/ وائی فائی/ مائی فائی ڈیوائسز کے ساتھ محدود/ لامحدود پیشکش براڈ بینڈ سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ |
|
|
 ccTLD پاکستان.
|
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہدایت پر، این ٹی سی نے ڈومین نام پاکستان کے رجسٹریشن ، انتظام اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ این ٹی سی ڈاٹ پاکستان ڈومین کے لیےڈیٹا سینٹرجگہ فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاٹ پاکستان ڈومین کی رجسٹریشن ڈی این ایس پارکنگ سروس، اور دیکھ بھال کے فرائض انجام دے رھا ہے۔تمام پاکستانی ڈومینز کو پاکستانی مقامی زبانوں میں ڈومین ناموں کا اندراج کرنے کے قابل بنایا ہےاور پاکستانی زبانوں میں مقامی مواد کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم مہیا کیا ہے۔ |
|
|
 |
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اورمائیکروسافٹ نے حال ہی میں ٹیلی کام پالیسی، 2015 کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پیپیپی) کے تحت پاکستانی صارفین کی خدمت کے لیے ایس پی ایل اے (سروس پرووائیڈر لائسنس کا معاہدہ) کیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ این ٹی سی اپنے صارفین کے لیے سافٹ ویئر سروسز اور ایپلی کیشنز کی میزبانی کے لیے مائیکروسافٹ پروڈکٹس کاماہانہ بنیاد پرلائسنس دے سکتا ہے۔ |
|
|
 |
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور VMware انٹرنیشنل لمیٹڈ نے VMware کلاؤڈ پرووائیڈر پروگرام (وی سی پی پی) پر دستخط کیے ہیں۔جس کے باعث این ٹی سی کے پاس اپنی ضروریات کے ساتھ ساتھ این ٹی سی صارفین کے لیے جدید ترین VMware پروڈکٹس دستیاب ہوں گے۔ این ٹی سی (ایشیا پیسیفک اور جاپان) میں پہلا اور آن پریم ایئر واچ پبلک کلاؤڈ فراہم کنندہ کے لیے دنیا میں 3 میں سے 1 ہے۔ |
|
|